skip to Main Content

لاہور() المصطفی آئی ہسپتال لاہور کے زیر اہتمام

لاہور() المصطفی آئی ہسپتال لاہور کے زیر اہتمام مزنگ روڈ پر کم آمدنی والے افراد،، طالبعلموں ، مسافروں اور مریضوں کی سہولت کے لئے المصطفی دستر خوان کا آغاز ہو گیا ، دستر خوان میں روزانہ 200 افراد کو مفت کھانا دیا جائے گا،مہمان خصوصی مسرت قیوم نے المصطفی دسترخوان کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔اس مو قع پر لبنی عبدالغفار ، عادل مسعود ،رئیس اقبال ،طارق حمید فضل ،خالد حمید فضل،ڈاکٹر محمد شریف ،نصرت سلیم سمیت مریضوں کی بڑی تعداد موجودتھی۔ مسرت قیوم نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں نماز کی پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ قرآن پاک سے روشنی بھی حاصل کرنی چاہیے ۔اللہ تعالی نے دنیا کو عارضی اور آخرت کو ابدی بنایا ہے ۔ہمیں آخرت کی تیاری کےلئے لو گوں کی خدمت کرنی چاہیے ۔المصطفی آئی ہسپتال کی ٹیم کا شکریہ اورمبارکباد دیتی ہوں جو خدمت خلق میں مصروف ہے،محمد علی خواجہ نے کہا کہ غریب افرادکو کھانا کھلانا صدقہ جاریہ ہے ۔انہوں نے کہا لاہور میں ہمارے 10دسترخوان چل رہے ہیں اور گیارہواں المصطفی دسترخوان ہے۔ المصطفی دسترخوان میں بے روزگار،کم آمد نی والے افراد،مستحق اور طالب علم مفت کھانا کھاسکتے ہیں ۔ لبنی عبدالغفار نے کہاکہ المصطفی خدمت خلق میں اپنااکام خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہا ہے ۔نصرت سیلم نے کہا کہ المصطفی آئی ہسپتال 18 ہفتوں میں 10ہزارسے زائد آنکھوں کے مریضوں کا معائنہ اور 1000 آنکھوں کے مفت آپریشن کر چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آئی ہسپتال انتظامیہ کی بڑی کامیابی ہے ۔

This Post Has 0 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *